Lockdown written By Noshiba Ilyas

Lockdown written By Noshiba Ilyas

Lockdown written By Noshiba Ilyas

لاک ڈاؤن

نوشیبہ الیاس

آج کل ہر طرف لاک ڈاؤن ہے- بے روزگار لوگ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے پہ مجبور ہیں, ہماری باتوں سے حالات بدل نہیں سکتے, بہت سے لوگ ایسے ہیں جو پریشان ہیں کہ پروازیں بند ہونے کی وجہ سے عمرہ نہیں کر سکے- اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس بات پہ پریشان ہیں کہ روزی کہاں سے کمائیں-  کیونکہ حالات تو آپ سب بھی جانتے ہیں-پھر اس دفعہ اگر عمرہ نہیں کر سکے تو ہم ان پیسوں سے غریب طبقے کی مدد کر کے بھی ثواب کما سکتے ہیں- کیونکہ اگر ہم واقعی ہی اللہ کے گھر جا کر اللہ کے قرب کو پانا چاہتے ہیں, تو پھر یہ کام لاک ڈاؤن میں بھی ہو سکتا ہے-

وہ لوگ جو اپنی سفید پوشی کی وجہ سے ہاتھ نہیں پھیلاتے, لیکن غربت سے مر رہے ہیں ان کی خاموشی سے مدد کر کے عمرہ حج سے زیادہ ثواب کما سکتے ہیں- کیونکہ اللہ کو اپنے بندوں سے بہت محبت ہے- اور اللہ اپنے بندے کو نییت سے پہچانتا ہے,  پھر کیوں نہ ہم اس ماہ رمضان میں سخی بن کر سخاوت کریں غریبوں کی مدد کریں-ضرورت مندوں کی مدد کرنا ان کی مشکلات کم کرنا اللہ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے- اور اگر ہم اللہ کی نظر میں پسندیدہ بننا چاہتے ہیں تو پھرآئیں ایک عہد کریں ماہ رمضان میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں اگر ہیں آپ سخی تو سخاوت کریں

"داغ سجود اگر تیری پیشانی پر ہوا تو کیا

کوئی ایسا سجدہ بھی کر کہ زمیں پر نشاں رہیں"


Related Posts

Post a Comment

Subscribe Our Newsletter