Mafqood Kanawal by Ayesha Ahad Episode 17
Mafqood Kanawal by Ayesha Ahad Episode 17
وہ اس کے بولنے کا منتظر اسے دیکھ رہاتھا، جس کے ڈوبٹے کا ایک پلو اس کے سر پر اٹکا تھا جبکہ باقی کا تمام پیچھے سے زمین تک پھیلا ہوا تھا، خاموشی کو حائل ہوئے تقریباً دو منٹ گزر گئے جس میں محض اس کی چوڑیوں کی کھنکھناہٹ تھی،
"اچھی لگ رہی تھیں تم" وہ جو ہلکا سا مسکایا تھا، سحر کی ایک نظر ہی اسی کی مسکراہٹ ضبط کرنے کو کافی تھی
"میں تھک گئی ہوں سونا چاہتی ہوں جاؤ یہاں سے" وہ گہرا سانس بھر کر سیدھا ہوا جیب سے ایک ڈبیا نکال کر ڈریسنگ پر رکھی
"یہ کیا ہے؟"
"اردو زبان میں اسے رونمائی کہتے ہیں" اب کی بار اسید کا لہجہ زرا سخت تھا
"مجھے ضرورت نہیں"
"تو کوئی بات نہیں یہ رہی ڈسٹ بن، پھینک دو" وہ بھی کم نہیں تھا، آنکھوں میں خفگی لیے پاس پڑے کوڑے دان کی جانب اشارہ کرتا وہاں سے باہر چلا گیا۔ سحر نے سر جھٹک کر پاؤں سے دروازے کو دھکا دیا کہ وہ بند ہو گیا، منہ میں بڑبڑاتی واش روم کی جانب چلی گئی
ناول: مفقود کنول
رائٹر: عائشہ احد
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Post a Comment
Post a Comment