Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 3
Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 3
خان نے وہ پستول علینا کہ ماتھے پر رکھتے ٹریگر پر انگلی رکھی تھی اور دوسری جانب علینا نے آنکھیں بند کی تھیں وہ جان چکی تھی اب وہ بھی ایسے ہی ماری جائے گی اس شخص کے ہاتھوں جسے کو پوچھنے والا آج تک کوئی پیدا ہی نہیں ہوا۔۔علینا کے آنکھیں بند کرنے پر وہ قہقہ لگاتا زور سے ہنسا تھا۔۔اس کے ہنسنے پر علینا نے آنکھیں کھولی تو وہ پستول کو پیچھے کئے ہنس رہا تھا۔۔۔
"تمھیں کیا لگ رہا تھا میں تمھیں مار دوں گا۔۔۔ہممممممممم یہی لگا نا۔۔۔"خان نے ہنستے سوال کیا۔۔آج وہ بے رحم شخص ہنس رہا تھا۔۔ہاں شاید اسے دوسروں کو تکلیف دے کر ہی خوشی ملتی تھی
علینا نے ہاں میں سر ہلایا تو اس کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔۔
"تمھیں پتا ہے جس دن میں نے تمھیں پہلی بار دیکھا تھا تو یہ دل اسی دن بغاوت کر بیٹھا تھا۔۔"
۔اس نے اپنے سینے کی جانب اشارہ کرتے کہا تھا۔۔
جبکہ علینا کو اس شخص سے حد سے زیادہ نفرت ہوئی۔۔۔علینا نے اس لمحے کو کوسا جب اس شخص سے اس کا سامنا ہوا تھا۔۔علینا کو اس شخص کے ساتھ ساتھ خود سے بھی نفرت ہو رہی تھی وہ آج اس قید میں خود کی ہی وجہ سے تھی۔۔
"بس تمہاری ہی طلب ہوئی مجھے پھر۔۔۔تمھیں حاصل کرنے کی ہی تمنا ہوئی بس۔۔۔اور دیکھو آج تم میرے پاس ہو۔۔خان کو جو چیز پسند آ جاتی ہے نا وہ پھر میں حاصل کر کے ہی رہتا ہوں۔۔اگر سیدھے طریقے سے نا ملے تو میں وہ چیز چھین لیتا ہوں۔۔اور اب تم خود کو ہی دیکھ لو۔۔آج تم میرے پاس ہو میں اگر چاہوں تو تمھیں ابھی کے ابھی حاصل کر لوں پر میں ناجائز رشتے بنانے کا قائل نہیں۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Post a Comment
Post a Comment