Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 10
Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 10
نویرہ کی آنکھ خود پہ جھکا سایہ محسوس کرتے کھلی تھی جبھی سعدین بھی اسی وقت نویرہ پہ جھکا تھا لمحوں کی بات تھی ،نویرہ کی آنکھوں میں در آئے بےاعتباری کے بادل سعدین کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دے پائے تھے جب وہ اسے دھکیلتی ہوئی اٹھ بیٹھی تھی۔
"کک۔۔ کیا کررہے تھے۔آ۔۔ آپ ۔۔مم۔۔میری نیند کا فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں سعدین کمال۔"
وہ حجاب کے مارے خود پہ دوپٹہ لپیٹے سعدین کو سخت لفظوں کے تھپڑ مارے اس سے دور جا رکی تھی۔
سعدین کے سر پہ لگی تھی ۔
وہ لڑکی اسے کتنا غلط سمجھ رہی ہے۔
"شٹ اپ ،اوقات میں رہو اپنی ،ابھی سعدین کمال کا معیار اتنا نہیں گرا جو تم جیسی برتی ہوئی دوٹکے کی لڑکی کو منہ لگائے گا۔"
غصے میں ہمیشہ سدھ بدھ کھونے والا بشر اسوقت اپنے کردار پہ اٹھا سوالیہ نشان برداشت نہیں کرپایا تھا۔
غصے سے پاگل ہوتا وہ اسے بازو سے پکڑے جھنجوڑ گیا تھا۔درد کی شدت سے اسکے لبوں سے ایک سسکی نکلی۔
نویرہ غیر یقینی کیفیت میں اسکی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ سن رہی تھی۔
یہ تو کوئی اور ہی سعدین تھا جسکا یہ نیا روپ اسکے لبوں پہ قفل لگا گیا تھا ۔
"اور اگر مجھے فائدہ ہی اٹھانا ہوتا تو بہت پہلے سے ہی تم میری دسترس میں ہو نویرہ بیبی،اتنے عرصے میں تمہیں اپنی حثیت متعین کرلینی چاہیئے تھی کہ تم کسی حال میں سعدین کمال کیلئے قابل قبول نہیں ہو، فول گرل۔"
Post a Comment
Post a Comment