Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12
Tere Ishq Mein Mahowe Safar By Misbah Irfan Episode 12
" رات ہی رات میں مجھ سے محبت تو نہیں ہو گئی مسز وجاہت رضا ؟
اتنی محویت سے دیکھے جا رہی ہو اپنے شوہر کے نین نقوش حفظ کر لیے ہوں گے میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا "؟؟
خود پر کسی کی نظروں کی تپش محسوس کرتے ہوۓ اس کی نیند ٹوٹی لیکن آبرو کو اپنے حصار میں محسوس کرتے وہ بند آنکھوں سے اسے نظریں جھکانے پر مجبور کر گیا ۔۔۔
اس کے گھمبیر لہجے میں پوچھنے پر آبرو گڑبڑاتے ہوۓ ادھر اُدھر دیکھنے لگی ۔۔۔
جیسے اس کی چوری پکڑی گئی ہو ۔۔۔
" ایسا تو کچھ نہیں ہوا ۔۔۔
آپ نیند میں بھی مجھے چھوڑ نہیں رہے تھے تو ، میں بس آپ کی قید سے نکلنا چاہ رہی تھی "
اسے جاگتا پا کر آبرو جی بھر کے شرمندہ ہوئی اور دوبارہ سے اپنے گرد بندھا ہوا اس کے بازوؤں کا حصار توڑنے کی کوشش کرنے لگی ۔۔۔۔
ساتھ میں اس کی جانب دیکھنے پر وضاحت بھی دینے لگی ۔۔۔
" پھر اتنے غور سے کیوں دیکھا جا رہا تھا ۔۔۔
ویسے میں تو اپنی آبی کا ہی ہوں اسے پورا حق ہے ایسے دیر تک تکتے رہنا اس میں تو کوئی قباحت نہیں ہے ۔۔۔
اور آبی میں نے تمھیں قید نہیں کر رکھا ۔۔۔
لیکن اگر تمھارے لیے یہ قید ہے تو میری پیاری جان اس قید سے تم کبھی بھی نہیں نکل سکتی جب تک تمھارا شوہر مٹی کے نیچے نہ چلا جاۓ یہ بات تمھارا شوہر تمھیں وقفے وقفے سے یاد دلاتا رہے گا "
کہنی کے بل اوپر اٹھتے اس نے آبرو کو اپنی نظروں کے حصار میں بھی لیتے ہوۓ اٹل لہجے میں کہا ۔۔
اس کی مخمور آنکھوں میں ابھی سرخ ڈورے تیر رہے تھے ۔۔۔
جو اس کی کچی نیند میں ہونے کی چغلی کھا رہے تھے ۔۔۔
" مم۔ مجھے اٹھنا ہے وجاہت آپ پیچھے ہو جائیں پلیز "
وجاہت کا وزنی بازو خود پر سے ہٹاتے ہوۓ وہ منمنائی ۔۔۔
رات کی طرح ابھی وہ پھر سے وجاہت کی قربت سے گھبرا رہی تھی ، اس کا تھوڑا سا آبرو کے قریب آنا اس کے چہرے پر بے شمار حیا کے لال رنگ چھانے کا باعث بن رہا تھا ۔۔۔
شاید اس کے دل کی دنیا بھی بدل رہی تھی جسے وہ جھٹلاۓ ہی جا رہی تھی ، یا واقعی اس کے دل میں وجاہت رضا کے لیے کوئی احساسات نہیں تھے ۔۔۔
" نہیں پہلے میں نے تمھارے زخموں پر ٹیوب لگانی ہے اگر زیادہ زخم ہوۓ تو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا پھر ہمیں ۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Post a Comment
Post a Comment