Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 8
Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 8
سر آپ اندر نہیں جاسکتے۔ گاڈ پھولی سانس کے ساتھ اسکے پیچھے آرہا تھا۔
میرے منہ مت لگو۔ نشار نے ہاتھ جھلایا اور اسی تیزی سے مینجر کے مقابل جا کر اسکا گریبان پکڑا۔
جب میں کمرے سے نکلا تھا تو وہیں تھی۔ اب تمہاری کسی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نہیں ہے۔ اس نے مینجر کو جھٹکا دیا۔
یہ حفاظت کرتے ہو تم لوگ اپنے کسٹمرز کی؟ وہ چلایا۔
سر ہمیں نہیں پتہ ۔۔ مینجر نے اپنا گریبان چھڑوانے کی کوشش کی۔
اگر وہ نہ ملی تو میں تمہارا پورا ہوٹل الٹ دوں گا۔ انشار دھاڑا۔ ارد گرد موجود کسٹمرز اپنا کھانا چھوڑ کر حیرت سے اسے دیکھ رہھ تھے۔ کچھ لوگوں نے وڈیو بنانا شروع کر دی۔
اوکان کو کسی نے اطلاع دے دی تو وہ بھاگتے ہوئے آئے۔
انشار چھوڑ دو اسے ۔ اس میں اسکا قصور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تو انشار نے انہیں گھورا۔
وہ آپکے ہوٹل سے بغیر کیمراز کی نظر میں آئے میری بیوی کو نکال کر لے گیا ہے آپ کہہ رہے ہیں یہ بے قصور ہے۔ وہ چلایا تو کچھ لوگ ڈر کر پیچھے ہوئے۔
اس نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا میرے ہوٹل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اب کے ذرا نرمی سے کہا۔
آپ دعا کریں کہ آپ کا تعقلق نہ نکلے۔ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ اس نے جھٹکے سے مینجر کا گریبان چھوڑا۔ تو اس نے پیچھے ہٹ کر اپنا کوٹ درست کیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Post a Comment
Post a Comment