Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 3
Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 3
رات کا نجانے کونسا پہر تھا جب کچن سی آتی کھٹ پٹ کی آوازوں سے اسکی آنکھ کھل گئی تھی۔
اپنی نیند کے اس طرح خراب ہونے پہ وہ بدمزہ ہوا تھا ۔شاید کوئی بلی گھس آئی تھی کچن میں تبھی اتنا شور تھا ۔بلی بھگانے کا سوچتے وہ کچن میں داخل ہوا تھا پر سامنے کا منظر اسے کچھ دیر کو ماحول سے بیگانہ کرگیا تھا۔
سلکی سیاہ بالوں کی لمبی سی چٹیا پشت پہ لہرا رہے تھی۔تیزی سے ہاتھ چلاتے یقیناً وہ نویرہ ہی تھی جو کچھ بنانے کی کوشش پہ مضر تھی۔
سعدین بے اختیار اسکی طرف بڑھا تھا وہ جو اپنے کام میں پوری طرح مگن تھی کھٹکے کی آواز پہ بوکھلاتے ہوئے پلٹی پر اچانک سعدین کو سامنے دیکھ اسکی چیخ نکلی تھی جسکا گلہ سعدی نے اسکے منہ پہ ہاتھ رکھے گھونٹ دیا تھا۔
"واٹ ربش یو ایڈیٹ پینڈو لڑکی ،چیخنے کا بھی نہیں آتا۔"
وہ اسے گھورتے ہوئے دبی دبی آواز میں دھاڑا تھا۔نویرہ کی جان نکلنے لگی تھی اس پہ سعدین کا بھاری مردانہ ہاتھ کی گرپ اتنی مضبوط تھی کہ اسے سانس لینے میں دشورای محسوس ہورہی تھی پر وہ بنا نوٹس کیے اپنی سنا رہا تھا جب نویرہ نے ایک جھٹکے سے خود کو اسکی گرفت سے آزاد کرواتے گہری گہری سانسیں بھرنے لگی تھی اسے لگ رہا تھا اگر وہ خود کو اسکی گرفت سے آزاد نہ کرواتی تو اسکا دم گھٹ جاتا ۔
"چیخنے کی بھی کہیں کلاسسز ہوتیں بتا دیں آئیندہ سے اٹینڈ کرونگی۔"سعدی کے طنز کا بھرپور جواب دیتے وہ واش بیسن کی طرف بڑھتے منہ پہ پانی کے چھینٹے مارنے لگی تھی۔
سعدین نے بغور اسکا جائزہ لیا جسکی حالت چند سیکنڈز میں غیر ہوگئی تھی آنکھیں پانی سے بھر چکی تھیں۔
"مارنا چاہتے تھے مجھے۔۔"وہ حلق کے بل چلائی تھی۔
"ظاہری بات ہے ایک ان چاہے وجود کو کوئی کب تک برداشت کرے۔"وہ جو سوری جیسی فارمیلٹیز میں پڑنے کا سوچ رہا تھا نویرہ کے تیور اسے مزید بھڑکا گئے۔
نویرہ کی بولتی بند ہوچکی تھی وہیں کچی نیند سے بھرے نین کٹورے پھر سے بھرنے کو تیار تھے۔
وہ جو اسے سخت سنانے کا سوچ رہی تھی بدترین حقیقت نے اسے مزید وہاں رکنے کی ہمت ختم کردی تھی وہ چولھے کا برنر بند کرتی تیزی سے وہاں سے نکلنے لگی تھی جب سعدین نے اسکے ارادے بھانپتے نویرہ کا ہاتھ پکڑے اپنی طرف کھینچا تھا۔
اس اچانک حملے کیلئے بلکل تیار نہیں تھی تبھی بےتوازن سی سعدین پہ گری تھی اور وہ بھی اپنا وزن نہ سہارتے ہوئے کچن کے چکنے فرش پہ پھسلا تھا جسکے نتیجے میں وہ برے طریقے سے نویرہ سمیت گرا تھا۔
نیچے گرتے اسکے بازو کے زخم رسنے لگے تھے وہ کراہتے ہوئے نویرہ کو خود سے ہٹاتے ہوئے اٹھا تھا پر سفید شرٹ پہ خون کے دھبے نظر آنے لگے تھے ۔نویرہ کی نظر اسکے کندھے پہ پڑی تھی تو آنکھوں کے سامنے اس رات کا منظر گھوما تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Post a Comment
Post a Comment